بین الصوبائی والی بال 23 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

پیر 16 نومبر 2015 12:13

بین الصوبائی والی بال 23 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی والی بال 23 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے 8سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں گرلز انڈر16 اوربوائز انڈر17 کے مقابلے ہونگے ،چمپئن شپ 25 نومبر تک جاری رہے گی۔