پاکستان سپر لیگ آئندہ سال 4سے 24فروری کو یو اے ای میں ہو گی

پیر 16 نومبر 2015 12:13

پاکستان سپر لیگ آئندہ سال 4سے 24فروری کو یو اے ای میں ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ آئندہ سال4سے 24فروری کو یو اے ای میں ہو گی- فرنچائز کے مالکانہ حقوق دس سال کیلئے دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

4سے 24فروری تک یو اے ای میں ہونے والی پاکستان سپرلیگ میں کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد،لاہور اور پشاور کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز خریدنے کے خواہشمند اداروں سے پیشکشیں طلب کرلی ہیں جس کیلئے باقاعدہ اشتہار بھی دیا گیا ہے۔ فرنچائز کے مالکانہ حقوق دس سال کیلئے دیئے جائیں گے۔ سپرلیگ میں کرس گیل، کیون پیٹرسن، کیرون پولارڈ سمیت سوسے زائد زائد غیرملکی کرکٹرز دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :