اعصام الحق آئندہ سال اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز مقابلوں میں برطانیہ کے کھلاڑی جوناتھن مرے کے ساتھ ملکر حصہ لینگے

پیر 16 نومبر 2015 12:13

اعصام الحق آئندہ سال اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز مقابلوں میں برطانیہ کے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی آئندہ سال اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز مقابلوں میں برطانیہ کے کھلاڑی جوناتھن مرے کے ساتھ ملکر حصہ لینگے ۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا ہے اعصام الحق کیلئے2014کا سیزن مایوس کن رہا اور وہ اس مقابلے میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے لیکن اعصام قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ان مقابلوں میں بہتر کار کر دگی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہاکہ سنگا پور میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور آسٹریلین اوپن کیلئے تیار ہیں