پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا

پیر 16 نومبر 2015 12:29

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس آ ج منگل کو ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان بھارت سیریز کے ایشو پر تبادلہ خیال کے علاوہ اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے جس میں پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کی فروخت اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریار خان اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ گورننگ بورڈ کے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پہلے سے دعوت نامے ارسال کیے جا چکے ہیں۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مالی بجٹ جو تاحال منظور نہیں ہو سکا تھا اس کی بھی منظوری لی جائے گی

متعلقہ عنوان :