دوستوں کے انتخاب کے معاملے میں محتاط ہوں‘ پریتی زنٹا

پیر 16 نومبر 2015 14:59

دوستوں کے انتخاب کے معاملے میں محتاط ہوں‘ پریتی زنٹا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ میں دوستوں کے انتخاب میں محتاط ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دوستوں کے انتخاب میں محتاط ہوں۔ میں بہت کم گو ہوں اسی وجہ سے زیادہ دوست نہیں بناتی۔

(جاری ہے)

تاہم بالی وڈ میں میرے بہت سے دوست ہیں میں انکے ساتھ وقت گزارتی ہوں اور شوبز پارٹیوں میں شرکت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو ایک ماں کے کردار میں بھی منوایا ہے لوگوں نے مجھے اس روپ میں بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کو خود تک محدود کر لیا ہے اور اب ذاتی زندگی بارے کسی سے کوئی بات نہیں کرتی۔