اسلام آباد : ریحام خان تو اب روز بیان دے گی اور اس کے پاس ہے کیا؟؟ شیخ رشید کا ریحام خان کے انٹر ویو پر تبصرہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 15:23

اسلام آباد : ریحام خان تو اب روز بیان دے گی اور اس کے پاس ہے کیا؟؟ شیخ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان نے برطانوی جریدے کو دئے گئے انٹر ویو سے متعلق کہا کہ ریحام خان تو اب روز بیان دیں گی ان کے پاس اور ہے ہی کیا . شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریحام خان کوئی لیڈی ڈیانا نہیں ہیں.

(جاری ہے)

عمران خان اور ریحام خان کی طلاق ہو چکی ہے لہٰذا اب یہ معاملہ ختم ہو جانا چاہئیے.

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے بالخصوص منع کر رکھا ہے کہ اس بات پر کوئی بات نہ کرنا ورنہ میرا ذاتی خیال بھی یہی ہے کہ طلاق ہوتی رہتی ہے اور ہو گئی ہے طلاق ، یہ کوئی بہت بڑی انہونی بات نہیں ہے. واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے برطانوی جریدے کو پہلا انٹر ویو دیا ہے جس میں انہوں نے مزید انکشافات بھی کیے جو کہ زیر بحث ہیں.