پیر محل :میونسپل کمیٹی انتخابات:پی ٹی آئی کے امیدوارعبدالمجید ثمینی دستبردار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 نومبر 2015 16:32

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔16 نومبر۔2015ء ) میونسل کمیٹی پیرمحل کے انتخابات ،پی ٹی آئی کی پہلی وکٹ گرگئی سابق ایم این اے محمد ریاض فتیانہ کے دست راست عبدالمجید ثمینی مقابلے سے دستبردارہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق امیدواربرائے جنرل کونسلر عبدالمجید ثمینی جوکہ وارڈنمبر8سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لے رہے تھے آزاد امیدوار حافظ عبید کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔عبدالمجید ثمینی جوکہ سابق ایم این اے محمد ریاض فتیانہ کے دست راست ہے جنرل الیکشن میں محمد ریاض فتیانہ کے شانہ بشانہ رہے وارڈ نمبر8سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بلدیاتی امیدوار برائے جنرل کونسلر کے طور پر میدان میں آئے مگر مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد صدیق پیاراکے حق میں دستبردارہوگئے۔