پیر محل :بھتہ خوروں کی فائرنگ سے تاجر‘جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 نومبر 2015 16:34

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔16 نومبر۔2015ء) بھتہ خوروں کی رقم نہ دینے پر تاجر پر فائرنگ زخمی کردیا ‘جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق قتل راہزنی ڈکیتی کی وارداتوں میں مختلف تھانوں کومطلوب اشتہاری ملزم عرفان عرف نکانے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کریانہ بازار میں امین کریانہ سٹور پر پہنچ بھتہ کی رقم طلب کی نہ دینے پر اندھادھندفائرنگ کردی ‘جس سے زاہد امین شدید زخمی ہوگیا‘جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوگیا حملہ آور اپنے زخمی ساتھی موٹرسائیکل پر فرارہوگئے تاجر زاہد امین کو سول ہسپتال سے نازک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا عرفان عرف نکاجوکہ پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہے جس کی گرفتاری پولیس کے لیے معمہ بنی ہوئی ہے ڈی ایس پی کمالیہ نے اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب شروع کردیا پولیس ذرائع کے مطابق 348ج ب ڈھیری میں بھی ملزم نے اس سے چند گھنٹے قبل بھتہ نہ دینے پرایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :