پیرس پولیس نے دہشت گرد حملوں کے مرکزی ملزم کو روکا اور پھر جانے دیا
پیر 16 نومبر 2015 16:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر2015ء) پیرس پولیس بھی پنجاب پولیس ثابت ہوئی۔ پیرس حملوں کے مشتبہ ملزم کو فرانسیسی پولیس نے دہشت گرد حملوں سے کئی گھنٹے پہلے روکا‘ گاڑی کی تلاشی لی اور پھر جانے دیا۔ اس خوفناک غلطی کی قیمت فرانسیسی عوام کو چکانا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی پولیس نے پیرس حملوں کے مشتبہ ملزم صالح عبدالسلام کی گاڑی کو دہشت گرد حملوں سے کئی گھنٹے پہلے شمالی پیرس میں روک کر اس کی تلاشی لی اور پھر اسے جانے دیا تھا۔
اتوار کے دن ہی بلجیم حکام نے پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں چھبیس سالہ عبدالسلام کے بین الاقوامی وارنٹ جاری کیے تھے۔ صالح عبدالسلام کے اکتیس سالہ بھائی ابراہیم عبدالسلام نے جمعے کے دن باتاکلاں تھیٹر کے نزدیک ہی خود کش حملہ کیا تھا۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ابراہیم عبدالسلام فرانسیسی شہریت رکھتا تھا جبکہ کچھ عرصے سے بلجیم میں سکونت پذیرتھا۔
ان کا تیسرے بھائی محمد عبدالسلام برسلز میں گرفتار کیا جا چکا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں بھائی فرانسیسی خفیہ اداروں کی فائلز میں شامل نہیں تھے۔ فرانس اور بلجیم کے سکیورٹی اداروں نے مشتبہ افراد کے خلاف اپنی کارروائی تیز تر کر دی ہے۔ ان دونوں ممالک میں مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جانے کا عمل بھی جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فرانس میں ڈیڑھ سو مقامات پر چھاپے مارے جا چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.