بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی عائد کردی

پیر 16 نومبر 2015 17:22

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں انگریزی زبان کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ساتھ ہونے والی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ملاقاتوں میں انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی کا مقصد اردو زبان کی بول چال پر عبور حاصل کرنا ہے تاکہ سیاسی جلسوں اور کارکنوں سے ملاقاتوں میں اردو زبان کی درست ادائیگی ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔ تاہم یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ انگریزی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے پارٹی رہنماؤں کو بلاول بھٹو سے ملاقات میں دشواری ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق آئندہ کوئی پارٹی رہنما ان سے انگریزی زبان میں بات کرنے کی بجائے اردو زبان میں بات کرے گا۔