اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 17:56

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کر دی . وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے بھارت دورے کے مخالف ہوں. ٹیم کے بھارتی دورے سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کو کرنا ہے .

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ٹیم سمیت کسی بھی قسم کے دورہ بھارت کی مخالفت کروں گا اور یہ معاملہ وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے بھی اُٹھاؤں گا.

انہوں نے کہا کہ شیو سینا کا دورے روکنا سب سے بڑی دہشت گردی ہے شیو سینا کا معاملہ ہر سطح پر اُٹھایا جانا چاہئیے. بھارتی حکومت بھی شیو سینا کی انتہا پسندی کے ساتھ کھڑی ہے. وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بات پیسوں کی نہیں پاکستانیوں کی عزت کی ہے لیکن شیو سینا اور فائن آرٹس اور کھیلوں کی سطح پر بھی دورے گوارہ نہیں.