الیکشن کمیشن کا کارنامہ،کراچی میں نابینا پروفیسر کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کر دیا

پیر 16 نومبر 2015 18:45

الیکشن کمیشن کا کارنامہ،کراچی میں نابینا پروفیسر کو پریذائیڈنگ افسر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن سندھ نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے نابینا پروفیسر کو بلدیاتی انتخابات کیلئے پریذائیڈنگ افسر مقرر کر دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیاہے۔ گورنمنٹ بوائز گلستان جوہر کالج کے نابینا پروفیسر اختر علی کو پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پریذائیڈنگ افسر مقرر کر دیا۔کالج کے پرنسپل نے بھی نابینا پروفیسر کی بطور پریذائیڈنگ افسر تقرری کی تصدیق کر دی۔