پی سی بی کی گورننگ باڈی کا 38واں اجلاس کل ہو گا

پیر 16 نومبر 2015 19:00

پی سی بی کی گورننگ باڈی کا 38واں اجلاس کل ہو گا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا 38واں اجلاس کل ( منگل ) ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیاجائیگا جبکہ کرکٹ کمیٹی مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گئی جس کے بعد سیریز کے حوالے سے اہم اعلان بھی متوقع ہے ۔