میرا 3310موبائل ہے ، دور ختم ہو چکا، ماڈل ماہی علی

پیر 16 نومبر 2015 19:55

میرا 3310موبائل ہے ، دور ختم ہو چکا، ماڈل ماہی علی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) لاہور سے تعلق رکھنے والی ماڈل ماہی علی نے کہاہے کہ اداکارہ میرا 3310موبائل ہے جس کا دور ختم ہو چکاہے نئے فنکاروں کو آگے آنے کے لیے نئے دور کے جدید تقا ضوں کہ مد نظر رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ماہی علی نے کہا کہ اداکارہ میرا پر بات کرنا اپنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ اداکارہ میرا کے دور کے کیمرے بھی ختم ہوچکے ہیں اس لیے اب انھیں شوبز چھوڑ کر کوئی اور کام کرنا چاہیے۔اشفاق خان