داڑھی کیوں رکھی، ڈا کٹر بنتے تو کتنا اچھا ہوتا،پرویز مشرف کا مولاناطارق جمیل سے استفسار

داڑھی نے توآپ کو بلانے پر مجبور کیا،جواب پر مشرف لاجواب

پیر 16 نومبر 2015 19:55

داڑھی کیوں رکھی، ڈا کٹر بنتے تو کتنا اچھا ہوتا،پرویز مشرف کا مولاناطارق ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے مولاناطارق جمیل کو ناشتے پر بلایا اوراْن سے استفسار کیاکہ داڑھی کیوں رکھی ہے اگر آ پ ڈا کٹر بنتے تو کتنا اچھا ہوتا جس پر مولاناطارق جمیل نے کہاکہ اسی داڑھی نے توآپ کو بلانے پر مجبور کیااور پرویز مشرف لاجواب ہوگئے۔

(جاری ہے)

مولاناطارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں دا ڑ ھی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئیبتایا کہ ایک بار سابق صدر نے سابق صدر پرویزمشرف نے مجھے ناشتے پر بلایا اور کہاکہ داڑھی کیوں رکھی ہے ، یہ امامہ کیوں لیاہواہے کاش تیرے جیسے ذہین انسان ڈاکٹر بنتے ، آپ اگر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بنتے تو کیا کمال ہوتا۔

پرویز مشرف کے ان سوالات پر مولاناطارق جمیل نے کہاکہ صدر صاحب ، ڈاکٹر توہزار وں ہیں لیکن آپ نے کسی کو بلایاہے ناشتے پر آپ لقمہ اٹھا اٹھا کر میرے منہ میں ڈال رہے ہیں،یہ سب کچھ محمد کا صدقہ ہے ، اْن کی اسی سنت نے آپ کو مولاناطارق جمیل کا جوتاسیدھا کرنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ عنوان :