ملازمہ تشدد کیس،بنگالی کرکٹر شہادت حسین کی درخواست ضمانت تیسری بار مسترد

پیر 16 نومبر 2015 20:09

ملازمہ تشدد کیس،بنگالی کرکٹر شہادت حسین کی درخواست ضمانت تیسری بار ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش کی عدالت نے قومی کرکٹر شہادت حسین کی ملازمہ تشدد کیس کے سلسلے میں ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی۔ شہادت حسین اس سے قبل دوبار جیل سے رہائی کیلئے کوشش کر چکے ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہادت حسین اور ان کی اہلیہ کو کم عمر ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر جیل بھیجاگیا تھا اور وہ رہائی کیلئے سر توڑکوشش کررہے ہیں لیکن ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے، ان کے وکیل قاضی نجیب اللہ نے عدالت میں تیسری بار ضمانت کی درخواست دی جسے سیشن جج نے مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :