آئی سی سی ماسٹرز چیمپئنز کرکٹ لیگ کا پہلا ایڈیشن 22 جنوری سے شروع ہو گا

ہمیں ایم سی ایل سے کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ جہاں بھی کھیلی جائے ہمیں خوشی ہوتی ہے، ڈیو رچرڈسن

پیر 16 نومبر 2015 20:13

آئی سی سی ماسٹرز چیمپئنز کرکٹ لیگ کا پہلا ایڈیشن 22 جنوری سے شروع ہو ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ماسٹرز چیمپئنز کرکٹ لیگ کا پہلا ایڈیشن 22 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جس میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی رواں ماہ 27 نومبر کو منعقد ہو گی اور مجموعی طور پر 90 سابق سٹارز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے ابتدائی طور پر دس سال کیلئے ایم سی ایل کے انعقاد کی منظوری دی تھی اور اب آئی سی سی نے بھی اسے منظور کر لیا ہے، لیگ کے انعقاد کا مقصد ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کو دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیو ڈچرڈسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں ایم سی ایل سے کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ جہاں بھی کھیلی جائے ہمیں خوشی ہوتی ہے-

متعلقہ عنوان :