جہاز کو حادثہ لینڈنگ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ، میں نشے میں نہیں تھا:کپتان عصمت محمود

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 16 نومبر 2015 20:47

جہاز کو حادثہ لینڈنگ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ، میں نشے میں نہیں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔16 نومبر۔2015ء ) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے نجی فضائی کمپنی کے کپتان نے نشے کی حالت میں جہاز اڑانے کے الزام کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ الزام اسے محض اس کیس میں پھنسانے کیلئے لگایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کو دیئے جانے والے بیان میں کپتان عصمت محمود نے کہا ہے کہ نشے کا الزام اور اس ضمن میں میڈیکل رپورٹ گمراہ کن اور جھوٹی ہے ، میں ہرگز نشے میں جہاز نہیں اڑا رہا تھا بلکہ میں نے تو مسافروں کی زندگی بچانے کی کوشش کی ہے جبکہ جہاز کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :