ریحام خان نے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان کیخلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 16 نومبر 2015 21:43

ریحام خان نے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان کیخلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 نومبر 2015 ء) ریحام خان نے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان کیخلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے سابق شاہر ڈاکٹر اعجاز کیخلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریحام خان نے اپنے وکیل کو خط تحریر کرکے سول مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریحام خان نے اپنے سابق شوہر سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ ریحام خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز کے بیانات کی وجہ سے ان کے اور عمران خان کے رشتے پر اثر پڑا۔ ڈاکٹر اعجاز کے بیانات ہی ان کے اور عمران خان کے مابین طلاق کا باعث بنے۔