فرانسیسی ناظم نے ملک میں اسلام پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 16 نومبر 2015 22:38

فرانسیسی ناظم نے ملک میں اسلام پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 نومبر 2015 ء) فرانسیسی ناظم نے ملک میں اسلام پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل فرانس کے دارلحکومت پیرس پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد کچھ فرانسیسی انتہا پسندوں کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک فرانسیسی ناظم نے ملک میں اسلام پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ مزکورہ شخص کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت کو اس سلسلے میں باقائدہ قانون سازی کرلنی چاہیئے۔ فرانس کے مسئلوں کا حل اسی اقدام سے ممکن ہو سکتا ہے۔