لیجنڈ پاکستانی جادوگر سپنر ثقلین مشتاق کا فیس بک پر آبائی گھر کی تصویر کے ذریعے مداحوں کے نام اہم پیغام

muhammad ali محمد علی پیر 16 نومبر 2015 22:55

لیجنڈ پاکستانی جادوگر سپنر ثقلین مشتاق کا فیس بک پر آبائی گھر کی تصویر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 نومبر 2015 ء) لیجنڈ سابق پاکستانی جادوگر اسپنر ثقلین مشتاق نے فیس بک پر آبائی گھر کی تصویر کے ذریعے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ثقلین مشتاق نے اپنے آبائی گھر کی تصویر شئیر کرکے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ ہمیں کبھی بھی اپنی بنیاد کو نہیں بھولنا چاہیئے۔ ثقلین مشتاق نے اپنے آبائی گھر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے انہوں نے اپنی شروعات کیں اور شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد وہ آج بھی اس جگہ کو نہیں بھولے ہیں۔

متعلقہ عنوان :