پیپلزپارٹی نے کسی کالعدم تنظیم سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی ، اگر کسی رہنماء نے ذاتی طور پر کسی کالعدم تنظیم سے اتحاد کیا تو کارروائی کریں گے ، تیر کانشان کامیابی کا نشان بن چکا ہے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر رحمن ملک سے ملاقات میں گفتگو

پیر 16 نومبر 2015 23:15

پیپلزپارٹی نے کسی کالعدم تنظیم سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کسی کالعدم تنظیم سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی ، اگر کسی رہنماء نے ذاتی طور پر کسی کالعدم تنظیم سے اتحاد کیا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے ، تیر کانشان کامیابی کا نشان بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر رحمن ملک نے ملاقات کی جس دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، رحمن ملک سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کسی کالعدم تنظیم سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی پارٹی رہنماء نے ذاتی طور پر کسی کالعدم تنظیم سے اتحاد کیا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابی نشان تیر کامیابی کا نشان بن چکا ہے ۔