آرمی چیف جنرل راحیل شریف کادورہ امریکہ ڈائریکٹر سی آئی اے سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 10:35

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کادورہ امریکہ ڈائریکٹر سی آئی اے سے ملاقات

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف 5 روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہیں. دورہ امریکہ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں امریکی سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن نے ملاقات میں سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن نے پاکستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو ملنے والی کامیابیوں کو سراہا.