Live Updates

طلاق کی ذمہ دار عمران خان کی بہنیں‌نہیں‌بلکہ میں‌اور عمران خان خود ہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین میں ریحام خان کا کالم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 11:03

طلاق کی ذمہ دار عمران خان کی بہنیں‌نہیں‌بلکہ میں‌اور عمران خان خود ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک بتطانوی اخبار میں گارڈین میں اپنے ایک کالم میں عمران خان اور اپنی طلاق کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طلاق کی وجہ عمران خان کی بہنیں نہیں بلکہ طلاق کے ذمہ دار میں اور عمران خان خود ہیں.

(جاری ہے)

برطانوی اخبار میں خصوصی کالم میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ اگست ہی میں سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا تھا کیونکہ پارٹی میں میرے خلاف مسلسل مہم چلتی رہی ہے.

ریحام خان نے مزید لکھا کہ ولیمہ کی تقریب سے واپسی پر گھر میں نیوز اینکر کی موجودگی سے خاصی حیرت ہوئی انہوں نے کہا کہ عمران خان سے شادی کے بعد پورا ملک میرا سسرال بن گیا . واضح رہے کہ ریحام خان طلاق کی خبر منظرٍ عام پر آنے سے قبل ہی لندن روانہ ہو گئی تھیں. انہوں نے اپنے کالم میں مزید کیا کہا آپ بھی جانئیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات