وہ لوگ خوش نصیب ہیں جن کی فیملی ہوتی ہے‘ سلمان خان

منگل 17 نومبر 2015 11:33

وہ لوگ خوش نصیب ہیں جن کی فیملی ہوتی ہے‘ سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان جن کی حالیہ فلم ”پرریم رتن دھن پایو“ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے آج کل نہ صرف اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں بلکہ انھوں نے اپنے فینز کو بھی یہی مشورہ دیا ہے-حال ہی میں سلمان نے اپے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر اپنی پوری فیملی کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں فلم کا ایک ڈائیلاگ بھی تحریر کیا، ”وہ خوش نصیب ہیں، جن کی فیملی ہوتی ہے-اس تصویر میں سلمان خان کو ان کی”بینگ ہیومن“ شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے والدین اور بہن بھائی بھی تصویر میں موجود ہیں-رواں سال کے شروع میں ہنومان کے انسانی روپ کو بجرنگی بھائی میں ادا کرنے کے بعد اب سلمان خان سورج برجاتیہ کی پریم رتن دھان پایو میں واپس لوٹے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے فلم میں ڈبل رول ادا کیا ہے ایک میں وہ پریم ہیں جو ایودھیا کا ایک رام لیلا پرفارمر ہوتا ہے جبکہ دوسرا وجے سنگھ ہے، جو فرائض میں بندھا اور مزاح سے عاری ایک افسانوی ریاست پریتم پور کا شہزادہ ہے۔وجے سنگھ اپنے سوتیلے بھائی اجے(نیل نتن مکیش)، سوتیلی بہنوں چندریکا (سوارا بھاسکر) اور رادھیکا (آشیکا بھاٹیہ) کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے، مگر جب اس کے بادشاہ بننے کی تاریخ قریب آتی ہے تو اس کا دل بھاری ہونے لگتا ہے۔

وجے کو ایک حادثے کے بعد منظرعام سے ہٹا دیا جاتا ہے جو اجے اور سازش میں اس کے ساتھی چراغ (ارمان کوہلی) نے ترتیب دیا ہوتا ہے جس کا موقع انہیں پریم کو دیکھنے کے بعد ملتا ہے۔ یوں ایک عام شخص کو شاہی خاندان میں جگہ مل جاتی ہے اور فلم کا مزاج کچھ باورچی ہوجاتا ہے۔پریم، وجے کی چھوٹی خامیوں کو درست کرنے لگتا ہے اور اپنی نارضامند منگیتر شہزادی میتھالی (سونم کپور) کا دل جیت لیتا ہے۔فلم رواں ماہ 12 نومبر کوریلیز کی گئی اور اب تک بولی وڈ کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہے-

متعلقہ عنوان :