سلمان خان کی فلم ”سلطان“ اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی

منگل 17 نومبر 2015 11:33

سلمان خان کی فلم ”سلطان“ اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ کے لیے چین جائیں گے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے جاندار اداکاری کے حوالیسے شہرت رکھتے ہیں جب کہ وہ اپنی نئی ا?نے والی فلم ”سلطان“ میں ”باکسر“ کا کردار نبھا رہے ہیں جس میں ڈھلنے کے لیے انہوں نے اپنا وزن بڑھا لیا ہے بلکہ یہی نہیں باقاعدہ طور پر پہلوانی اور مارشل ا?رٹ کی تربیت لینا بھی شروع کردی ہے تاہم اب فلم میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے چین میں بھی فلم کی شوٹنگ کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ کے لیے پہلی بار چین جائیں گے جہاں وہ 2010 میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز کے مقام پر فلم کے مناظر کی عکس بندی کرائیں گے ۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ”سلطان“ اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :