پورے ملک کو انتہا پسند قرار دینا درست نہیں ‘ منیشاکوئرالہ

منگل 17 نومبر 2015 11:44

پورے ملک کو انتہا پسند قرار دینا درست نہیں ‘ منیشاکوئرالہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ منیشاکوئرالہ نے کہا ہے کہ پورے ملک کو انتہا پسند قرار دینا درست نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے ملک میں چند انتہا پسند جماعتیں پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں لیکن صرف ان کے عمل کا ذمہ دار پورے ملک کو ٹھہرایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تہذیب اور کلچر کا بے حد احترام کرتی ہوں ۔ 45 سالہ اداکارہ طویل عرصے تک کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر اس سے چھٹکارہ پانے میں کامیاب ہو چکی ہیں اور بیماری سے چھٹکارہ پانے کے بعد ایک بار پھر فلم انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہیں ۔