منیشا کوئرالہ نے تبدیلی کی طرف نیا قدم اٹھالیا

منیشا کوئرالہ کی ملیالم فلم جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی مرد سیکیورٹی گارڈ کے بجائے ایک خاتون کو اپنی حفاظت کی ذمہ داری سونپ دی

منگل 17 نومبر 2015 11:44

منیشا کوئرالہ نے تبدیلی کی طرف نیا قدم اٹھالیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے تبدیلی کی طرف نیا قدم اٹھالیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے ایک مضبوط دیو قامت مرد سیکیورٹی گارڈ کے بجائے ایک خاتون کو اپنی حفاظت کی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل ویب سائٹ پر انہوں نے خاتون باڈی گارڈ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شائع کی۔ان کا کہنا ہے کہ ایک عورت ہی دوسری عورت کی بہتر طور پر حفاظت کر سکتی ہے۔45سالہ منیشا کوئرالہ کا مزید کہنا تھا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے یہ ایک اہم قدم ہے جسے پہلے اپنے خاندان میں اس کے بعد معاشرے میں پھیلانا چاہئے۔واضح رہے منیشا کوئرالہ کی ملیالم فلم جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :