امریکی گلو کار جسٹن بیبر کا نیا البم آنے کو تیار

منگل 17 نومبر 2015 11:49

امریکی گلو کار جسٹن بیبر کا نیا البم آنے کو تیار

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء)امریکی گلوکار جسٹن بیبر کے پرستار خوش ہوجائیں کیونکہ ان کے پسندیدہ گلوکار کا نیا البم جلد پیش کیا جانے والا ہے۔

(جاری ہے)

پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے لگ بھگ درجن بھر سے زیادہ میوزک البم آچکے ہیں جنہیں خوب پسند کیا گیا اور اب آنے والا ہے ان کا نیا البم پرپز جس کے لیے اگلے برس سے تشہری مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔جسٹن بیبر اس بار دھماکے دار انداز میں اپنی البم کے تشہیر کریں گے،اس سلسلے میں 58 ممالک کی سیر کریں گے اور پرستاروں سے وعدہ لیں گے کہ وہ ان نیا البم ضرور سنیں۔