کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں‌پٹڑی سے اُتر گئیں، دو افراد جاں بحق ’متعدد افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 12:10

کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں‌پٹڑی سے اُتر ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) : کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آب گم ریلوے اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے اور 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں. ذرائع کے مطابق ٹرین کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.