وقار یونس نے محمد عامر کو زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا

منگل 17 نومبر 2015 12:11

وقار یونس نے محمد عامر کو زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17نومبر 2015-ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد عامر قومی ٹیم کا حصہ بننے سے قبل دو سیزن ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلیں ، قومی ٹیم خوش قسمت ہے کہ اس میں یونس خان، مصباح الحق، اظہر علی اور اسد شفیق جیسے بلے باز موجود ہیں ، اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

(جاری ہے)

اپنےا یک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے عامر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم ذاتی طور پر میری خواہش ہے کہ وہ قومی ٹیم کا حصہ بننے سے پہلے دو سیزن ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنے اعتماد میں اضافہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :