قومی کھلاڑی ناصر اقبال ورلڈ مینز سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد کل وطن واپس پہنچیں گے

منگل 17 نومبر 2015 12:12

قومی کھلاڑی ناصر اقبال ورلڈ مینز سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد کل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) قومی سکوائش کے کھلاڑی ناصر اقبال امریکہ میں ہونے والی ورلڈ مینز سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد کل بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام کے مطابق ناصر اقبال نے امریکہ میں ہونے والے ورلڈ مینز سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کی اور ایونٹ کے مین راؤنڈ میں مصر کے ورلڈ نمبر 19 کھلاڑی کے ہاتھوں سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے اور وہ بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے اور آئندہ چند روز تک اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گے