پاسبان سپورٹس ایوینٹس کے پہلے مرحلہ میں پانچ روزہ سپورٹس مقابلے اختتام پذیر

منگل 17 نومبر 2015 13:30

پاسبان سپورٹس ایوینٹس کے پہلے مرحلہ میں پانچ روزہ سپورٹس مقابلے اختتام ..

بھکر ۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 نومبر۔2015ء)پاسبان سپورٹس ایوینٹس کے پہلے مرحلہ میں ضلع کے کالجز کے مابین تحصیل سطح کے پانچ روزہ سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں کے اختتامی روز یہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں فٹ بال ،کرکٹ اور اتھلیٹکس کے مقابلہ جات منعقد کرائے گئے اور اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک محمد اسد ،میزبان کالج کے پرنسپل پروفیسر ملک محمد یوسف اولکھ ،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جاوید علی بھڈوال،اساتذہ اور طلبا بھی موجودتھے۔

یاد رہے کہ تحصیل سطح کے پانچ روزہ سپورٹس مقابلوں میں سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کر کے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی ڈی کالجز ملک محمد اسد ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد یوسف اولکھ اور پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جاوید علی بھڈوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سطح کے پاسبان سپورٹس ایوینٹس میں شریک کالجز کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو کھلاڑیوں کی سپورٹس مین شپ سپرٹ کا واضح ثبوت ہے۔