آل ہزارہ سنوکر چمپئین شپ کا ٹائنل ہری پور کے ضیاء الاسلام نے اپنے نام کر لیا

منگل 17 نومبر 2015 13:38

آل ہزارہ سنوکر چمپئین شپ کا ٹائنل ہری پور کے ضیاء الاسلام نے اپنے نام ..

ایبٹ آباد۔ 17 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 نومبر۔2015ء) آل ہزارہ سنوکر چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا طارق محمود تھے۔ ایبٹ آباد کے پاٹ بلیک سنوکر کلب میں جاری ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ہزارہ سنوکر ایسو سی ایشن کے زیراہتمام آل ہزارہ سنوکر چمپئین شپ میں ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور بٹگرام سے 128 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے ہری پور کے عامر گوگا اور ضیاء الاسلام، ایبٹ آباد کے شامی اور ناصر عباسی نے ٹاپ4 میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

ناصر عباسی نے شامی کو بآسانی چار ایک سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ ضیاء الاسلام نے عامر گوگا کو چار ایک(4-1) سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ہری پور کے ضیاء الاسلام نے پاٹ بلیک ایبٹ آباد کے ناصر عباسی کو 4 کے مقابلے میں5 فریم سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود نے ٹرافیاں اور ونر کیلئے 40 ہزار کیش انعام دیا۔ ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر خیبر پختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن سعید لالہ، پاٹ بلیک سنوکر کلب کے ایم ڈی خرم شہزاد اور شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا اور دونوں کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔