منفی پروپیگنڈاپاک چین اقتصادی راہداری کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ‘پرویز رشید

منگل 17 نومبر 2015 13:55

منفی پروپیگنڈاپاک چین اقتصادی راہداری کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ منفی پروپیگنڈاپاک چین اقتصادی راہداری کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ‘اقتصادی راہداری سے منسلک شاہراہیں تمام صوبوں سے گزریں گی ‘سازش کر نے والے ہر شخص کو ناکامی کا سامنا کر نا پڑیگا ‘ راہداری منصوبے کو دشمن کے پروپیگنڈے کا نشانہ نہیں بننے دینگے ‘ ڈٹ کر مقابلہ کیاجائیگا ۔

منگل کو یہاں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان کا ہرفرد اور ادارہ نیشنل ایجنڈے پر متفق ہے اور جو اس منصوبے کے خلاف سازش کریگا اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم منفی پروپیگنڈا راہداری منصوبے کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ پر کام کافی عرصے سے شروع ہے اور اس روٹ کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ‘ یہ کام پاک فوج کی نگرانی میں ہورہا ہے اس لئے یہ منصوبہ پورے خطے کیلئے گیم چیلنجرثابت ہوگا، منصوبے کو دشمن کے پروپیگنڈے کا نشانہ نہ بننے دیں بلکہ اس کامقابلہ کریں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ دہشت گردی دنیاکے کسی بھی خطے میں ہو پاکستان اس کا مخالف ہے ‘ انتہاپسندانہ نظریات ختم کرنے کیلئے پاکستان مضبوط کردار ادا کررہاہے اور دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے ہراقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں اور دہشت گردی ختم کرنا اور دنیا کو بچانا ہمارا عزم ہے اسی سلسلے میں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں واضح کامیابیاں ملی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے چین کا دورہ کیا اقتصادی راہداری منصوبے سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ‘ 2سالوں میں وہ کامیابیاں ملیں جن کا خواب عوام دیکھتی آئی ہے

متعلقہ عنوان :