صباء قمر شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کی ہیروئن بننے کیلئے بیتاب

منگل 17 نومبر 2015 14:17

صباء قمر شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کی ہیروئن بننے کیلئے بیتاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) معروف پاکستانی ٹی وی سٹار صباء قمر کا کہنا ہے کہ انھیں بولی ووڈ فلمیں بے حد پسند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صباء قمر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم میں اداکاری کے بعد بولی ووڈ میں قسمت آزمائی کیلئے پرتول رہی ہیں۔بولی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلموں میں اداکاری کی پیشکش صرف اسی صورت میں قبول کریں گی جب انھیں سپر سٹار شاہ رخ خان یا رنبیر کپور کے مقابل ہیروئن کے کردار کیلئے کاسٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اداکارہ صباء قمر آجکل ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ بھارتی ٹیلی ویڑن چینل زی ٹی وی کے پروجیکٹ ”محبت کی آخری کہانی“میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق ظفر معراج کی تحریر کردہ ”محبت کی آخری کہانی “ سندھ کی مشہورلوک داستان ’مومل رانو‘پر لکھی گئی ہے۔صباء کے ساتھی اداکار احسن خان نے میڈیا کو بتایا کہ ”محبت کی آخری کہانی “ ایک شارٹ فلم ہے۔علاوہ ازیں انھوں نے بتایا کہ اسے آئندہ سال جنوری سے فروری کے درمیان بھارت میں منعقد کیے جانے والے فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :