ہٹ اینڈ رن کیس، سلمان خان کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

منگل 17 نومبر 2015 14:17

ہٹ اینڈ رن کیس، سلمان خان کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے وکیل کی طرف سے ممبئی ہائی کورٹ میں2002ء کے مشہور ”ہٹ اینڈ رن“ کیس کے سلسلے میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ سلمان خان کے وکیل کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کیس کے اہم گواہ کمال خان کی عدالت عالیہ میں طلبی کی التجا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وکیل کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیریں عدالت کے پاس کمال خان کی طلبی کے اختیارات ہونے کے باوجود انھیں طلب نہیں کیا گیا۔

واضح رہے سپر سٹار کو فوجداری عدالت کی طرف سے نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک اور چار کو زخمی کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ دریں اثناء سلمان خان کا واقعے کے متعلق کہنا ہے کہ حادثے کے وقت وہ گاڑی نہیں چلا رہے تھے

متعلقہ عنوان :