موسیقی سننے کا بیحد شوق ہے اور کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں ‘ اداکارہ صبا قمر

منگل 17 نومبر 2015 14:50

موسیقی سننے کا بیحد شوق ہے اور کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں ‘ اداکارہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے موسیقی سننے کا بیحد شوق ہے اور کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں ، اس قدر مصروف ہوں کہ ساری توجہ صرف اداکاری پر مرکوز ہے ہماری ٹی وی انڈسٹری مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے اور اسے کوئی خطرہ لا حق نہیں لیکن ہمیں پھر بھی غافل نہیں ہونا چاہیے اور مزید بہتری کے لئے کاوشیں جاری رکھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب تک متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی ہوں اور اپنے کام سے مطمئن ہوں لیکن آ ج بھی سیکھنے کی کوشش میں رہتی ہوں اور جہاں سے بھی سیکھنے کو ملتا ہے اسے اپنا لیتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :