پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری قومی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی خدمات حاصل کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 16:01

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری قومی زبان پر عبور ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی زبان پر عبور حاصل کرنے کیلئے اُردو زبان میں بات چیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے. جبکہ پارٹی رہنماؤں کو اجلاس میں اُردو میں بات چیت کی ہدایت کردی، بلاول بھٹو کو اُردو زبان سکھانے کے لیے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے اُستانی کا کردار ادا کرنا شروع کردیا.

پارٹی چئیر مین نےسیاست میں سرگرم ہونے کے بعد پارٹی رہنماؤں سے انگریزی کے بجائے اُردو میں بات کرنے کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے، بلاول بھٹو زرداری پارٹی اجلاس میں بھی اُردو زبان میں بات چیت کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کا اُردو تلفظ درست کرنے کیلئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور دیگر رہنماء ان کی مدد کررہے ہیں، پارٹی رہنما جمیل سومرو نے ملازمین کو بھی بلاول بھٹو زرداری سے اُردو زبان میں بات کرنے کی ہدایت کر دی ہے.