پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کیلیے کوئی بات نہیں ہوئی،اوٹس گبسن

منگل 17 نومبر 2015 16:42

پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کیلیے کوئی بات نہیں ہوئی،اوٹس گبسن

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17نومبر- 2015ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور ویسٹ انڈیز کے سابق کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ لیگ کے منتظمین سے لیگ میں کوچنگ کرنے کے لئے کوئی بات نہیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن پندرہ کوچز کی فہرست ہفتے کو جاری کی تھی اس میں اوٹس گبسن کا نام شامل تھا۔ اوٹس گبسن نے پاکستان سپر لیگ سے معاہدے کی بھی تردید کی اور کہا کہ جس وقت یہ لیگ فروری میں ہورہی ہوگی اس وقت میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا کے دورے پر ہوں گا مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا انگلش بورڈ سے معاہدہ ہے اور اس دوران میں کوئی اور معاہدہ نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :