بھارت کیخلاف واپسی خوش نصیبی تصور کرونگا ، محمدعامر

منگل 17 نومبر 2015 16:50

بھارت کیخلاف واپسی خوش نصیبی تصور کرونگا ، محمدعامر

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17نومبر- 2015ء) ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میری واپسی بھارت کے خلاف سیریز میں ہوئی توخود کو خوش نصیب تصور کروں گا ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز گھر میں بیٹھ کر دیکھنا کافی صبرآزما تھا ، ڈاکٹر سے آئندہ 2 دن میں ملاقات کے بعد ٹی 20 سیریز کھیلنے کا فیصلہ کروں گا ۔

(جاری ہے)

مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نے کہا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ہو یا پاکستان سپر لیگ دونوں ایونٹ پاکستان کرکٹ کے لئے بہت اہم ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کہا کہ پاکستان کو سیریز کھیلنے بھارت نہیں جانا چاہئے ۔ این سی اے کے سابق ہیڈ کوچ کا پی ایس ایل کوچز کی فہرست میں آنا سمجھ سے باہر ہے ۔ سعید انور جونیئر اور امام الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں استعمال ہونے والی بال جلد نرم پڑجاتی ہے جو ایک بڑا ایشو دکھائی دیتاہے ۔