گال گرائونڈ کے کیوریٹر دو سال کیلیے معطل

منگل 17 نومبر 2015 17:04

گال گرائونڈ کے کیوریٹر دو سال کیلیے معطل

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17نومبر- 2015ء) گال کرکٹ اسٹیدیم کے کیوریٹر جیاننداورنا ویرا کو آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ میٹنگ سے غیرحاضری مہنگی پڑگئی، انہیں دو برس کیلیے معطل کردیا گیا ہے اس دوران وہ کسی بھی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔