تیسرا ایک روزہ میچ، پاکستانی ٹیم شاندار آغاز کے باوجود شدید مشکلات کا شکار

muhammad ali محمد علی منگل 17 نومبر 2015 18:30

تیسرا ایک روزہ میچ، پاکستانی ٹیم شاندار آغاز کے باوجود  شدید مشکلات ..
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17 نومبر 2015 ء) تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم شاندار آغاز کے باوجود شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کی بیٹنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اوپننگ بلے باز وں اور محمد حفیظ کی جانب سے شاندار آغاز دینے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر لڑکھڑا گئی ہے۔39 اوورز میں 156 کے سکور پر پاکستان کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ جبکہ ٹیم کے آخری مستند بلے باز شعیب ملک ابھی کریز پر موجود ہیں۔