عراقی شہرموصل اور کرکوک کو زیر نگین کرنے کا ایرانی منصوبہ

ایرانی کرد رہنما نے القدس فورس کی کارروائی بے نقاب کر دی،عرب اخبار

منگل 17 نومبر 2015 19:48

عراقی شہرموصل اور کرکوک کو زیر نگین کرنے کا ایرانی منصوبہ

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء)یران کے ایک کرد رہنما نے عراق کے شہر کرکوک اور موصل پر قبضے کا ایرانی منصوبہ طشت از بام کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب اخبار کے مطابق خصوصی گفتگومیں آزادی برائے کردستان کے عسکری بازو کے سربراہ حسین یزدی بنا نے کہاکہ ایران کے بیرون ملک آپریشن کرنے والے پاسداران انقلاب کی ایلیٹ القدس فورس طوز خورماتو کے علاقے میں جاری آپریشنز کی نگرانی کر رہی ہے۔شعیہ ملیشیا کے ہاتھوں کی جانے والی ان کارروائیوں کا ہدف علاقے کے عام شہری ہیں۔ القدس فورس نے طوز خورماتو کے مختلف علاقوں میں ماہر نشانچی تعینات کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں خاطر خواہ کشیدگی پائی جاتی ہے۔