یونان کے مغربی جزیرے میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹرسکیل پر شدت6.1ریکارڈ،جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

منگل 17 نومبر 2015 19:48

یونان کے مغربی جزیرے میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) یونان کے مغربی جزیرے لیفکادا پر منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر ایک منٹ پر آیا۔ دارالحکومت ایتھنز سے تین سو کلومیٹر دور واقع جزیرے پر آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :