ہیکر گروپ "اینونی مس" نے داعش کے دہشت گردوں کی ذاتی معلومات افشاں کرنا شروع کردیں

muhammad ali محمد علی منگل 17 نومبر 2015 20:26

ہیکر گروپ "اینونی مس" نے داعش کے دہشت گردوں کی ذاتی معلومات افشاں کرنا ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17 نومبر 2015 ء) ہیکر گروپ "اینونی مس" نے داعش کے دہشت گردوں کی ذاتی معلومات افشاں کرنا شروع کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے معروف ہیکر گروپ "اینونی مس" نے پیرس حملوں کے خلاف دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف اعلان جنگ کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ہیکر گروپ کی جانب سے داعش کے دہشت گردوں کے زیر استعمال سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے اکاونٹس اور ویب سائٹس کی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے اب اس ہیکر گروپ نے داعش کے دہشت گردوں کی ذاتی معلومات افشاں کرنا شروع کردی ہیں۔ گروپ کی جانب سے داعش سے منسلق ایک دہشت گرد کی ذاتی معلومات جس میں اس کے گھر کا پتہ بھی ہے کو انٹرنیٹ پر جاری کردیا ہے۔ گروپ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ یہ شخص داعش کیلئے لوگوں کو بھرتی کرتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کسی بھی سیکورٹی ادارے کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :