تیسرا ون ڈے ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، ظفر گوہر نے ون ڈے ڈیبیو کیا

منگل 17 نومبر 2015 20:50

تیسرا ون ڈے ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، ظفر گوہر نے ون ڈے ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جبکہ انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی،پاکستان کی جانب سے سپنر ظفر گوہر نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،دوسرے ون ڈے میں پاکستانی سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی اور ان فٹ یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو شامل کیا گیا جبکہ انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے اپنا ون ڈے ڈیبیو کر نے والے سپنر ظفر گوہر نے اپنیفرست کلاس کیر ئیر میں 9میچوں میں 41جبکہ 16ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 19وکٹیں حاصل کیں۔سابق کپتان اور معرف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ظفر گوہر کو ون ڈے کیپ دی۔

متعلقہ عنوان :