پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ ملوث ہونے کا انکشاف

منگل 17 نومبر 2015 22:08

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) جرائم پیشہ افراد کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف علاقوں سے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ پولیس اہلکاروں پر ہونیوالے حملوں کی تحقیقات میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔کراچی آپریشن کے بعد سے پولیس اہلکاروں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں جاری تحقیقات نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انکشاف ہوا ہے کہ سچل تھانے کی حدود میں شہید کئے جانیوالے اہلکاروں کے قتل میں القاعدہ کا کامران گجر گروپ ملوث ہے۔ یہ گروپ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ ملکر نیا گروپ تشکیل دے چکا تھا۔ جس کے اہم رکن ارشد اﷲ کی گرفتاری کے بعد پولیس کلنگ تھم گئی تھی۔ تاہم حالیہ واقعے سے یہ گروپ پھر سرگرم دکھائی دے رہا ہے۔ تحقیقاتی ادارے بھی القاعدہ گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف کر رہے ہیں۔ ادھر پریڈی پولیس نے ایک کارروائی میں دو کار لفٹرز جبکہ گارڈن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔