ینی نوجوان نے صرف 6 ہفتوں میں اپنے کتے کو پانڈا بنا لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 17 نومبر 2015 22:10

ینی نوجوان نے صرف 6 ہفتوں میں  اپنے کتے کو پانڈا بنا لیا

سیچوان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2015ء)بہت سے لوگوں کےلیے پانڈا کے ساتھ کھیلنا ، ان کے ساتھ چہل قدمی کرنا، انہیں کھانا کھلانا شاید ممکن نہ ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پانڈا ایک جنگلی اور نایاب جانور ہے۔ اسے عام افراد پال ہی نہیں سکتے۔ لیکن چین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اس مسئلے کا حل نکال لیا۔ اس نے اپنے عام سے گھریلو کتے کو 6 ہفتوں کے عمل سے پانڈا میں بدل دیا۔

(جاری ہے)

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والے پالتو جانوروں کی دوکان کے مالک نے کتے کو پانڈا میں بدلنے کے لیے ہیئر ڈائی اور ہیئر کٹ کا طریقہ اپنایا ۔ اس کے بعد یہ طریقہ کافی مشہور ہوگیا۔ کتے کو رنگنے کے حامی افراد کا کہنا ہے کہ کتوں کو کسی خطرناک کیمیکل سے نہیں رنگا جاتا،دوسرا یہ کہ کتوں پر جو رنگ کیا جاتا ہے وہ عارضی ہوتا ہے مستقل نہیں۔ ایک کتے پانڈا کے سامنے آنے کے بعد دوسرے کتوں کو بھی پانڈا بنانے کی عمل شروع ہوچکا ہے۔