Live Updates

تمام مسلم ممالک مل کر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں: عمران خان

muhammad ali محمد علی منگل 17 نومبر 2015 22:35

تمام مسلم ممالک مل کر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں: عمران خان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17 نومبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام مسلم ممالک مل کر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اسرائیل پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے تمام مسلمان ممالک کو تجویز دی ہے کہ وہ مل کر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ عمران خان نے مسلمان ممالک کے سربراہان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر تمام اسلامی ممالک خاموشی سے تماشہ دیکھے رہے ہیں۔ مغرب سے مفادات لینے والے اسلامی ممالک خاموش بیٹھے ہیں۔ اسلامی مالک کے سربراہان ڈرپوک ہیں اسی لیے خاموش بیٹھے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :